پاکستان کی ٹیم دوسرے ون ڈے میں شدید مشکلات کا شکار، 292 رنز کا تعاقب
دوسرا ون ڈے: ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔
ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بدترین آغاز کیا۔
اور محض 32 رنز پر اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
عبداللہ شفیق اور بابراعظم ایک، ایک، امام الحق 3، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغاز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں میزبان نیوزی لینڈ نے دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 292 رنز بنائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں