حکومت کا مؤقف: پی ٹی آئی سمیت سب سے مذاکرات کے دروازے کھلے
پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، رانا تنویر
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
، جبکہ پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلا سکتے ہیں۔
شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اس لیے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
، جبکہ سیاسی استحکام آجائے تو پاکستان بہت ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوگی۔
، اسٹیبلشمنٹ کئی بار کہہ چکی سیاسی لوگوں سے بات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہے تو قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلا سکتے ہیں۔
، پی ٹی آئی نے پہلے بھی 14 نام دے کر سیکیورٹی کمیٹی میں شرکت نہ کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں