امریکا جانے والوں کے سوشل میڈیا کی چھان بین کا فیصلہ

امریکا نے اسٹوڈنٹ ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا پروفائل کی نگرانی شروع کردی

اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا جانے والوں کے سوشل میڈیا کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سفارتکاروں کو ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا پروفائل کی کڑی نگرانی کا حکم دے دیا ۔
مارکو روبیو نے 25 مارچ کو سفارتکاروں کے نام مراسلہ بھیجا جس میں کہا گیا کہ ویزے کی درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں ۔
جس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں اسرائیل مخالف طلبا تحریک کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی اسٹوڈنٹ کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں