خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح کے قریب پہنچنے کے بعد مستحکم

خام تیل کی قیمتوں میں استحکام، برینٹ کروڈ 74.86 ڈالر فی بیرل

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح کے قریب پہنچنے کے بعد مستحکم ہو گئیں۔
برینٹ کروڈ کے سودے 9 سینٹ، یا 0.1 فیصد بڑھ کر 74.86 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔
اس سے قبل یہ سودے 75 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئے تھے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے سودے 8 سینٹ، یا 0.1 فیصد بڑھ کر 71.56 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔
ماہرین کے مطابق ایران، وینزویلا اور روس پر سخت پابندیاں عالمی رسد کو محدود کر سکتی ہیں۔
امریکی ٹیرف عالمی توانائی کی مانگ کو ماند کر سکتے ہیں اور اقتصادی ترقی کو سست کر سکتے ہیں۔
جس سے تیل کی طلب پر مزید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
نتیجے میں مارکیٹ کے لئے ایک واضح سمت پر شرط لگانا ایک چیلنج رہا ہے اور ایسا اب بھی ہورہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں