عید سیل سیزن مسلسل تیسرے سال مایوس کن رہا: تاجر اتحاد
آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ مسلسل تیسرے سال عید سیل سیزن مایوس کن رہا۔
صدرآل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ مایوس کن سیزن کے باعث رواں سال بھی تاجروں کا عید پر60 فیصد سامان فروخت ہونے سے رہ گیا۔
عتیق میر نے کہا کہ کراچی میں 200 مارکیٹوں کے40 ہزار دکانداروں نے40 ارب کی انویسٹمنٹ کی۔
، عیدالفطر پر دکاندار صرف 15 ارب کا سامان فروخت کرسکے۔
صدرآل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ عید سیزن کیلئے منگوایا گیا 25 ارب کا سامان گوداموں میں رکھا رہ گیا۔
، گزشتہ سال کے مقابلے میں فروخت 25 فیصد کم رہی۔
تاجروں کو عید سیزن پر لئے گئے ادھار مال کی ادائیگی کے لالے پڑ گئے۔
عتیق میر نے کہا کہ مہنگائی، قوت خرید میں کمی اور امن و امان کی صورتحال عید سیزن پراثر انداز ہوئی۔
، محدود آمدنی اور ہوشربا مہنگائی غریب طبقے کی عید کی خوشیاں نگل گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں