کمشنر ملتان نے مرکزی عید گاہ میں عید کی نماز ادا کی

“کمشنر ملتان عامر کریم خاں کا عیدالفطر پر کارڈیالوجی اور چلڈرن اسپتال کا دورہ”

ملتان(جنرل رپورٹر)عیدالفطر کے موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے مرکزی عید گاہ میں عید کی نماز ادا کی اور بعد ازاں کارڈیالوجی اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں سب کو شریک کرنا ہمارا اجتماعی فریضہ ہے۔
کمشنر عامر کریم خاں نے چلڈرن اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیمار بچوں کی عیادت کی اور ان میں عیدی و تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے والدین سے ملاقات کے دوران بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ڈاکٹرز و اسپتال عملے سے بھی ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بیمار بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا حقیقی خوشی اور معاشرتی یکجہتی کی خوبصورت مثال ہے کمشنر عامر کریم خاں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈویژنل کنٹرول روم کا بھی اچانک دورہ کیا اور ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں میگا صفائی آپریشن کیا گیا، جس کے تحت 9694 ورکرز اور 2356 مشینری کی مدد سے کوڑا اٹھایا گیا۔ سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق تمام نجی کمپنیوں کو بھی عید پر اپنی بھرپور استعداد کار کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی ہر شکایت کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں