“چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ایس او ایس چلڈرن ویلج کا دورہ”
ملتان ( خصوصی رپورٹر)چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو عید کی مبارکباد دیتا ہو,پاک فوج نے اپنا آج قربان کرکے ہمارا کل محفوظ کیا,فلسطینیوں کو اس موقع پر مخیر حضرات یاد رکھیں۔
ملتان دربار حضرت موسی پاک شہید پر نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میری طرف سے عالم اسلام کو عید مبارک ہو پیپلزپارٹی کو نہریں نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے,تمام سیاسی جماعتیں ملک کی مظبوطی کے لیے ملکر کام کریں۔
,پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں میں عالم اسلام کو روزوں کی بھی مبارک دیتا ہوں, غزہ,کشمیر اور شہادتیں دینے والے نوجوانوں کو نہیں بھولنا چاہیے, نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بہت سی چیزیں ڈسکسس ہوئی تھیں,کلائمنٹ چینج کے بارے میں جو حالات ہیں انکو جمہوری انداز میں حل کروانے کی کوشش کیجائے گی۔
تمام سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی کے لیے یکجا ہوں,پاک فوج نے آج اپنا قربان کرکے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے, پاک فوج نے قربانیاں دیکر ملک کو محفوظ بنایا ہے, پاک فوج مسلسل قربانیاں دی رہی ہے۔
علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عیدالفطر کے موقع پر ایس او ایس چلڈرن ویلج کا دورہ کیا، یتیم بچوں کے ساتھ عید ملے اور ان میں عیدی و تحائف تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایس او ایس ویلج ملتان کا دورہ کیا سماجی رہنما ایوان تجارت و صنعت کے قائمقام صدر اظہر بلوچ درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی۔سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی۔سید علی اسد گیلانی مخدوم زادہ سید ارتضی گیلانی۔نعیم خان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سیکرٹری جنرل محمد شفیق۔ مسز اظہر بلوچ اور ایس او ایس کے ڈائریکٹر کامران یوسف ہمراہ تھے۔
نظامت کر فرائض سئنیر صحافی مظہر جاوید سیال نے ادا کئے اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی اور اظہر بلوچ کی جانب سے ایس او ایس میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منائی اور اسے ایک اعزاز اور نعمت قرار دیا۔ایس او ایس ویلج کے دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ نے یتیم اور بے سہارا بچوں سے ملاقات،ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور عید الفطر کی روایات کے مطابق ان میں عیدی و تحائف تقسیم کئے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں سید یوسف رضا گیلانی نے مخیر حضرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بڑھیں اور معاشرے کے اس اہم طبقہ کی سر پرستی کریں،ان بچوں کی خدمت کرنا ایک حقیقی عبادت ہے اور یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے ایس او ایس ویلج کے بچوں کو زندگی میں سبقت حاصل کرنے کے لیے مزید محنت کرنے اور خاص طور پر زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ مجھے ایس او ایس آکر بے حد خوشی ہوئی ہے ۔
زید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر سماجی کارکن اظہر بلوچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا سماجی رہنما اظہر بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا ایس او ایس میرا دوسرا گھر ہے میں گذشتہ 24 سال سے ایس او ایس کے یتیم اور بے سہارا بچوں میں تحائف تقسیم کرتا ہوں اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ میں یہ خدمت اپنے والدین اور سابقہ اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے کرتا ہوں۔ کامران یوسف نے بتایا کہ ایس او ایس ملتان گذشتہ 25 سال سے کام کر رہا ہے۔
اور ہمیں خوشی ہے کہ یہاں کی بچیاں اور بچے شادیوں کے بعد اب خود بچوں والے بن چکے ہیں اور یہاں کے بچے اعلی تعلیم یافتہ بھی ہیں مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے دعا کرائی اپنے مزید تاثرات میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معاشرے کے متمول طبقے کو یتیم بچوں کی مدد کے لیے دل کھول کر عطیات دیں واضع رہے کہ معصوم بچوں سے ملاقات کرکے سید یوسف رضا گیلانی آبدیدہ ہوگئے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں