ذوالفقار علی بھٹو شہید کا نظریہ اور پاکستان کے مسائل کا حل
ملتان(خصوصی رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما اور سابق صدرہائی کورٹ بار حبیب اللہ شاکر کا سابق وزیراعظم وبانی پیپلز پارٹی کی 46ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے شہادت کو قبول کر کے پاکستان بھر کے مظلوم عوام کے شعور کو ضیا بخشی ہے۔
ضیاء الحق اور اس وقت کی عدلیہ نے ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرکے سمجھا کہ ان کے نظریہ کو ختم کردیا ہے لیکن ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ بی بی شہید کی صورت میں سامنے آیا۔ بھٹو کے نظریہ زور زبردستی اور تشدد کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا ۔
کیونکہ اس نظریہ کی حفاظت کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے مظلوم عوام کررہے ہیں،ڈسٹرکٹ بار ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حبیب اللہ شاکر نے مزید کہا کہ آج بجلی کی قیمتوں میں کمی نا کافی ہے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے اور دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔
تاہم پاکستان میں قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پالیسیز پر عمل پیرا ہوکر ملک کو درپیش مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔بھٹو کے نظریہ پر عمل کرکےہم ملک کو غربت ،جہالت اوربے روزگاری جیسے کلچر سے نجات دلواسکتے ہیں۔
تقریب کی صدارت ممبرپاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ نے کی تقریب نشید عارف گوندل،زوار حسین قریشی ،خالد ظفر وینس،نفیس احمد انصاری،اقبال سرگانہ ایڈووکیٹ،احدگوندل،رانا جاوید اختر،اللہ ڈتہ کاشف،ڈاکٹر جاوید صدیقی،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صفدر حسین سرسانہ ،اللہ نواز وینس،عارف شاہ،منظورقادری دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا ۔
،اس موقع پر سنیئر قانون دان حبیب اللہ شاکر نے بجلی کی طرح پیٹرول کی قیمت میں کمی ،مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے،انصاف بول بالا،سیاسی قیدیوں کی رہائی ،انسانی حقوق کے تحفظ اور 1973کے تحفظ کی قرارداد دیں پیش کیں جنہیں شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں