بہترین سروسز،میونسپل کارپوریشن ملتان جنوبی پنجاب میں پہلے ،صوبہ بھرمیں دوسرے نمبر پر آگئی

میونسپل کارپوریشن ملتان کی کارکردگی: جنوبی پنجاب میں پہلی پوزیشن

ملتان (خصوصی رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن ملتان کے شعبہ ریگولیشن کی نمایاں کارکردگی کے باعث محکمہ لوکل گورئمنٹ پنجاب کی جاری کردہ رینکنگ میں میونسپل کارپوریشن ملتان جنوبی پنجاب میں پہلے جبکہ پنجاب بھرکی میونسپل کارپوریشنز میں دوسرے نمبر پر آگئی۔
، محکمہ لوکل گورئمنٹ پنجاب نے رینکنگ جاری کردی ،میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کی کارکردگی نمایا ں رہی ، تجاوزات کے خلاف 13 سو سے زائد کاروائیوں ،لا انفوریسمنٹ کی مد میں 3 کروڑ 68 لاکھ سے زائدجرمانے جبکہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ز ،شہری حدود میں بھانوں اور پختہ تجاوزات قائم کرنے کی مد میں مجموعی طور پر 93 ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا ۔
تفصیل کے مطابق محکمہ لوکل گورئمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی میونسپل کارپویشنز اور ٹی ایم ایز کی کارکردگی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع میں میونسپل کارپوریشن ملتان کارکردگی کے لحاظ سے پہلے جبکہ پنجاب بھر میں دوسرے نمبر پر رہی ،محکمہ لوکل گورئمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان کی مذکورہ رینکنگ میں شعبہ ریگولیشن نے بھرپور کردار ادا کیا ۔رپورٹ کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کئے گئے اور ضبط شدہ سامان کی واپسی کے دوران بطور زر مصالحت مجموعی طور پر 2 کروڑ 43 لاکھ 78 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔
اسی طرح لا انفوریسمنٹ کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 73 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے جبکہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنے والوں کے خلاف 57 ،پختہ تجاوزات قائم کرنے کی مدمیں 32 جبکہ شہر ی حدود میں غیر قانونی طورپر بھانے قائم کرنے کی پاداش میں 4 ایف آئی آر درج کرائی گئیں اس طرح مقدمات کی مجموعی تعداد 93 بنتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق وزیرا علی پنجاب کی صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت تجاوزات کیخلاف سب سے زیادہ آپریشن کئے گئے اور اندرون بازاروں میں پہلی مرتبہ تجاوزات کا خاتمہ کرکے بازاروں کو اپنی اصل شکل میں بحال کیا گیا ۔
لوکل گورئمنٹ رینکنگ میں نمایاں اعزاز حاصل ہونے پر کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عامر کریم نے میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے ،اس ضمن میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ملتان عامر کریم کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن ملتان کی کارکردگی میں نکھار آیا ہے ۔
جس کے اصل مستحق شعبہ ریگولیشن کے سینئر سپریٹنڈنٹ مظہر نواز خان اور ان کی ٹیم جن میں سپروائزر ریگولیشن ملک ارشد پہلوان ،اے ایل اوز اور انفوریسمٹ انسپکٹرز ہیں جنھیں بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد جاری کی جائیں گی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں