ملتان:خواتین ڈرائیورز کی بڑھتی تعداد کے باعث لیڈی وارڈنز تعینات

ملتان میں خواتین ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی

ملتان(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ملتان کی مختلف شاہراوں پر لیڈی ٹریفک وارڈنز ٹریفک کنٹرو ل کرنے میں مصروف عملسی ٹی او ملتان سردار موارہن خان نے ملتان کی سڑکوں پر خواتین ڈرائیورز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر لیڈی ٹریفک وارڈنز کو فیلڈ میں تعینات کردیا۔
. ملتان کی مختلف شاہراہوں پر خواتین ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول کرتی نظر آرہی ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ڈرائیونگ سکولز کے ذریعہ سینکڑوں خواتین ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد بااختیار زندگی کی طرف قدم بڑھا چکی ہیں۔
اسی طرح سڑکوں پر خواتین ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کیلئے لیڈی ٹریفک وارڈنز کو ملتان کی مختلف شاہراہوں اور بازاروں میں تعینات کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد پر لازم ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ فیملی کے ساتھ سفر کرنے والے شہری خلاف ورزی کی صورت میں چالان کروانے سے گریز کرتے ہیں اور شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔
اس اقدام سے ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ خواتین ڈرائیورز اور فیملی کے ساتھ سفر کرنے والے شہریوں کو درپیش مسائل کا حل بھی نکل سکے گا۔ شہریوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں