عیدالفطر پر سوات میں 4 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد، سیاحتی مقامات پر رش

عیدالفطر کے موقع پر سوات میں سیاحوں کا دھوم، 4 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

عیدالفطر کے موقع پر سوات میں 4 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد
سوات: عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح سوات کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔
ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق گزشتہ چار دنوں کے دوران 64 ہزار 901 گاڑیوں کے ذریعے چار لاکھ سے زائد سیاح سوات پہنچے۔ت
رجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ سوات میں سب سے زیادہ سیاحوں کا رش کالام اور مالم جبہ کے سیاحتی مقامات پر دیکھنے کو ملا،۔
جہاں سیاحوں نے خوبصورت مناظر کا لطف اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ عید کے چار دنوں میں 101 غیر ملکی سیاحوں نے بھی سوات کے مختلف مقامات کی سیر کی۔
ان غیر ملکی سیاحوں میں افغانستان، اردن، صومالیہ، کینیا، روس، جاپان، سعودی عرب، چین، ملائیشیا، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں