افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں، ملک بھر سے منتقلی شروع

افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں مکمل، طورخم بارڈر پر کارروائی

افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں مکمل
ملک بھر میں قیام پذیر افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
محکمہ داخلہ پشاور کے مطابق 260 غیر قانونی افغان باشندوں کو مختلف شہروں سے آج خیبرپختونخوا پہنچایا جائے گا۔
، کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد آج ہی طورخم بارڈر سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 41 افغان باشندے اوکاڑہ سے جبکہ 46 ساہیوال سے لائے جائیں گے۔
، 47 بہاولپور ،54 رحیم یار خان اور 18 ننکانہ سے منتقل کئے جائیں گے۔
، 17 افغانیوں کو مظفرگڑھ اور 37 کو حافظ آباد سے ہولڈنگ کیمپس منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور سے پہلے فیز میں 35 تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
، ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں