عوام گھروں میں بیٹھ کر ٹیکس فائل کرسکیں گے، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب تمام پاکستانی تنخواہ دار شہری گھروں میں بیٹھ کر ٹیکس فائل کرسکیں گے۔
کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہوگی، ٹیکسیشن کے امور آسان بنا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد گورننس کے ایشو پر پاکستان آیا ہے۔
، آئی ایم ایف کا وفد بجٹ پر بات چیت نہیں کرے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ گورننس کے لیے اہداف پہلے سے طے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر بات چیت کے لیے اعلی سطح کا وفد امریکا جائے گا۔
، امریکی ٹیرف کے بعد امریکا سے بات چیت کا نیا پیکج تیار کر رہے ہیں۔
، امریکی ٹیرف کے بعد اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے، امریکا کے ٹیرف لگانے کے بعد ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں