مریم نواز کا بڑا اقدام: صوبے میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری
مریم نواز کی صوبے میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 13 نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا جس کیلئے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
، پراجیکٹس کے تحت نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے۔
، بہاولپور، اٹک اور مری میں بھی اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کر دی اور سہولت بازاروں کے قیام کا پلان بھی طلب کر لیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں