بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی لہر ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے دہشتگردی کی لہر جاری ہے۔
،اپنی اندرونی غلطیوں کو درست کرنا پیپلزپارٹی کے ایجنڈے میں رہا ہے،جس کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
، ہم نے احساس محرومی دور کرنی ہے،صوبائی خودمختاری پر عمل کرنا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ہم نے ان درندوں کامقابلہ کرنا ہے جو عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔
، عالمی سازش کامیاب کرنے کیلئے پاکستان کے عوام کو شہید کیا جا رہا ہے۔
، کے پی میں رمضان میں مسجد میں خودکش دھماکوں سے لوگ شہید کئے جاتے ہیں۔
، بلوچستان میں غریب مزدوروں کو فائرنگ کر کے شہید کیا جاتا ہے۔
، ہمارے قائدین کو لیاقت باغ کی سڑکوں پر خودکش حملوں میں شہید کیا جاتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں