افغان مہاجرین کو عزت سے جانے کی پیشکش، علی امین گنڈاپور کا واضح بیان

کسی افغان مہاجر کو زبردستی نہیں نکالیں گے، علی امین

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے کسی افغان مہاجر کو زبردستی نہیں نکالیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ افغان مہاجرین سے متعلق ہماری روایات بھی ہیں۔
، عزت سے جو افغان مہاجرین جانا چاہتے ہیں انہیں وسائل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو کسی بھی صورت ایسے نکالنے کے خلاف ہیں۔
، خیبرپختونخوا سے کسی افغان مہاجر کو زبردستی نہیں نکالیں گے۔
دوسری جانب حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کیخلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے ۔
جس کے بعد افغان سٹیزن کارڈکےحامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں