“ملتان میں کسٹمز اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے لیے نئی عدالتیں”
ملتان( سپیشل رپورٹر) ملتان میں کسٹمز کی خصوصی عدالت اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کا ٹریبونل قائم ہوگا . وفاقی وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا. یہ عدالتیں ڈیرہ غازی خان ۔بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کے کیسز کی سماعت کریں گی۔
احتساب عدالت نمبرایک۔تین۔چار اور آٹھ ختم کرکے انہیں خصوصی عدالت برائے کسٹمز۔ٹکسیشن اور آنٹی سمگلنگ اور ٹریبونلز میں تبدیل کردیا گیا ، ان عدالتوں اور ٹریبونلز کیلئے جج صاحبان کا تقرر نہیں ہوا ہے۔
، نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان ایکٹ 2012 کی دفعہ 16(1)کے تحت ملتان اور لاہور میں کاپی رائیٹ ٹریبونل قائم کئے گئے ہیں۔
، اسی طرح پریونشن آف سمگلنگ ایکٹ 1977 کی دفعہ 46(1) کے تحت خصوصی عدالت برائے کسٹمز۔ٹیکسیشن اور آنٹی سمگلنگ قائم کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں