جیل میں شوہر کی طرح بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں، بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولتیں ملنی چاہئیں؟ عدالتی فیصلہ متوقع

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں اپنے شوہر کی طرح بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ وہ بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاؤس میں مقیم رہی ہیں۔
، اپنے بہتر معیار زندگی کی وجہ سے وہ قانون کے مطابق بہتر سہولتوں کی حق دار ہیں۔
بشریٰ بی بی کے وکلا کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے جیل حکام کو درخواست دی۔
، لیکن سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے درخواست پر کان نہیں دھرے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں