جماعت اسلامی کا 11 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

11 اپریل کو ملک گیر احتجاج: جماعت اسلامی کی اسرائیلی مظالم کیخلاف تحریک

جماعت اسلامی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کیخلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 11 اپریل کو لاہور سمیت پورے ملک میں جلسے، جلوس نکالیں جائیں گے۔
، 13 اپریل کو شارع فیصل پر بڑا مارچ ہوگا۔
، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کی صورتحال پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔
اور آج سے پورے ملک میں غزہ کی صورتحال پر عوامی مہم شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 11 اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے۔
، لاہور میں 11 اپریل کو امریکی قونصل خانہ کی طرف جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں