اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا، مکمل منظوری بعد میں
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آگاہ کیا ہے کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے۔
، اسٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس امین الحق کی زیرِ صدارت ہوا، ۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو اسٹار لنک کے لائسنس کے معاملے پر بریفنگ دی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے۔
جبکہ مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا، ۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجرا کے مرحلے میں ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں