مریم نواز نے پنجاب میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے۔
، خواتین کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع مہیا کیےجائیں گے۔
مریم نواز نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں