عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 12 ڈالر کی ریکارڈ کمی
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 60 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر کر 2021 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے،۔
آج بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
برینٹ فیوچر آئل کی قیمت تین اعشاریہ پانچ فیصد فی بیرل کمی کے بعد 63 اعشاریہ 30 ڈالر ہوگئی۔
جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر کی قیمت تین اعشاریہ چھ فیصد کم ہوگئی۔
2021 کےبعد پہلی بار یو ایس کروڈ فی بیرل 56 اعشاریہ 7 ڈالر پر آگیا۔
اتوار کی رات یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ سے منسلک فیوچرز 3 فیصد سے زیادہ گر کر 59.78 ڈالر پر آ گئے۔
یہ اقدام پچھلے ہفتے بیک ٹو بیک 6% کمی کے بعد آیا ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی اب اپریل 2021 کے بعد سب سے کم ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں