ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ہیٹ ویو کا خطرہ، جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی اقدامات جاری

ہیٹ ویو کے خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کردیں ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ پنجاب میں درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے۔
،پنجاب کے بڑے شہر میدانی علاقے اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
،ڈی سیز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے ہدایات کردی گئیں ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن نمبرز اور مساجد میں اعلانات کے زریعے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
،پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کریں۔
، محکمہ سکول ایجوکیشن کو بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی کی ہدایت کردی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں