اسرائیل نے غزہ پر حملہ کر کے امن معاہدہ توڑ دیا، فضل الرحمان کا بیان
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امت اسلامیہ کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطین میں غزہ کے مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر ایک اہم پیغام دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج فلسطین میں غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں کے ہاتھوں جو ظلم و ستم ڈھایا جا رہا ہے۔
، وہ تاریخ کے صفحات پر سیاہ دھبوں کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے امن معاہدہ توڑ کر غزہ پر شب خون مارا ہے۔
یہ بزدلی کی تاریخ کا حصہ ہے اور اسے بہادری کا عنوان کبھی نہیں دیا جاسکتا۔
مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ یہ قوم اس قدر بزدل ہے کہ قرآن کریم بھی ان کی بزدلی پر گواہ ہے کیونکہ انہوں نے انبیاء تک کو قتل کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں