امریکی صدر کی چین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

امریکی صدر کی چین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی، 9 اپریل سے کارروائی کا امکان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین 8 اپریل تک 34 فیصدٹیرف واپس نہیں لیتا تو 9 اپریل سے 50 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ٹیرف واپس نہیں لیا تو امریکہ چین کے ساتھ بات چیت ختم کردے گا۔
، جو بھی امریکہ پر جوابی ٹیرف عائد کرے گا امریکہ اس پر بھاری ٹیرف عائد کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ ملاقات کی درخواست کرنے والے ممالک سے رابطے شروع کررہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں