بھاری گاڑیوں کیلئے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر

بھاری گاڑیوں کیلئے رفتار کی حد 30 کلومیٹر مقرر، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرتے ہوئے ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں، ‏انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے۔
، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں، ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر کام کرے،مجھے صرف ٹریفک حادثات کی روک تھام چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیا کہ ‏‎تمام ہیوی وہیکلز چلانے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کیےجائیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں