بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے منا لیا

بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے منا لیا، اختلافات ختم کرنے کی کوشش کامیاب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں۔
پارٹی رہنماؤں کو صلح کے لیے آمادہ کر لیا۔
بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہو گئے۔
، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہو گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ’ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے کوشش کی ہے۔
، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں