سست انٹرنیٹ کا معاملہ ایک بار پھر ایوان میں زیرِ بحث

سست انٹرنیٹ کا مسئلہ قومی اسمبلی میں زیر بحث، رکن قومی اسمبلی کی شدید تنقید

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سست انٹرنیٹ کا معاملہ ایک بار پھر میں زیر بحث آیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج سست انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایک مرتبہ پھر بحث چھڑگئی ۔
جب پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے سست انٹرنیٹ کی بدتر صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
آغا رفیع اللہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں جو عوامی سطح پر ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔
اس پر وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار پہلے سے تیز ہوچکی ہے۔
تاہم آغا رفیع اللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انٹرنیٹ کی رفتار واقعی تیز ہوچکی ہے تو پھر سست روی کا کیا حال ہوگا؟۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں