وی سی کی عدم دلچسپی ،جامعہ زکریاکے 4 اہم شعبے مستقل سربراہ سے بدستور محروم

جامعہ زکریا کی تعیناتیاں: تدریسی امور میں عدم دلچسپی اور انتظامی بحران

ملتان ( خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریا کی تدریسی امور میں عدم دلچسپی ،یونیورسٹی کے 4 اہم شعبے مستقل سربراہ سے بدستور محروم ،شعبہ اکنامکس ،پاکستان اسٹڈیز،سرائیکی ایریا اسڈی سینٹر اور شعبہ انگلش میں ڈائریکٹرز اور چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے سے انتظامی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے۔
،وائس چانسلر اور رجسٹرار آفس نامعلوم وجوہات کی بنا پر مذکورہ اہم شعبوں میں تعیناتیوں پر مخمصے کا شکار ہوکر رہ گیا، تفصیل کے مطابق جامعہ کے 8 اہم شعبوں جن میں پرنسپل یونیورسٹی کالج آف ٹیکسٹائل انجینئرنگ ، پرنسپل ملتان کالج آف آرٹس ، ڈائریکٹر سرائیکی ایریا اسٹڈی سینٹر،ڈائریکٹر پاکستان اسٹڈی ، ڈائریکٹر سکول آف اکنامکس،ڈائریکٹر انسٹیوٹ آف زوالوجی ،چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف لائیو سٹاک اینڈ پولٹری پروڈکشن اور چیئر مین انسٹیوٹ آف انگلش شامل ہیں۔
میں ڈائریکٹر ،پرنسپل اور چیئرمین کی مدت ختم ہونے کے باعث ان میں اگلی مدت کیلئے نئی تعیناتیوں کاکیس سینڈیکٹ کی 7 فروری 2025 کی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا جس پر سینڈیکیٹ نے وائس چانسلر کو قابلیت کے معیار پر پورا اترنے والے پروفیسر ز و ایسویسی ایٹ پروفیسر ز کی تقرری کرنے کا اختیار تفویض کیا تھا ۔
جس پر وائس چانسلر نے 4 شعبوں جن میں یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ ،ملتان کالج آف آرٹس ،انسٹیوٹ آف زوالوجی اور انسٹیوٹ آف لائیو سٹاک اینڈ پولٹر ی پروڈکشن میں تو تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
لیکن 4 اہم شعبہ جات جن میں شعبہ اکنامکس ،پاکستان اسٹڈیز ،سرائیکی ایر یا اسڈی سینٹر اور شعبہ انگلش شامل ہیں میں تاحال ڈائریکٹرز اور چیئرمین کی تعیناتیاں نہیں کی گئیں جس کے باعث مذکورہ شعبہ جات کے انتظامی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری جو ان دنوں سابق وائس چانسلرز کی بدنامی کا باعث بننے والے ” کاریگروں “کی ٹیم کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں صرف انتظامی امور پر فوکس کئے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
جبکہ ان کی تدریسی امور میں عدم دلچسپی کے باعث جہاں تدریسی شعبہ جات میں انارکی پھیل رہی ہے وہیں مذکورہ شعبوں میں تعیناتیوں بارے بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر مخمصے کا شکار ہیں اور جان بوجھ کر انھیں لٹکایا جارہا ہے جس کا نقصان ان تدریسی شعبہ جات کوپہنچ رہاہے ،۔
اس ضمن میں سنجیدہ تدریسی حلقوں نے وائس چانسلر سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہم شعبہ جات میں فوری طور پر مستقل تعیناتیوں کا مطالبہ کیا ہے تاہم دوسری جانب رجسٹرار اعجاز احمد نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ ان شعبوں میں سنڈیکٹ کے فیصلے کے مطابق موزوں امیدوارو کی سیکروٹنی کی جارہی ہے جلد ہی نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں