پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، درجہ حرارت میں خطرناک اضافہ متوقع

پنجاب میں گرمی ،پی ڈی ایم اےکا ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی انتظامیہ کو ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
، درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری تک اچانک اضافے کا خدشہ ہے۔
،درجہ حرارت میں اچانک اضافے سے ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی صورتحال شہریوں کیلئے خطرناک ہو سکتی ہے۔
،محکمہ سکول ایجوکیشن کو بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایات پر ممکنہ خشک سالی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس ہوا،۔
سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور و ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کی صدارت کی۔
، اجلاس میں پی ڈی ایم اے پنجاب، محکمہ زراعت، ایریگیشن، جنگلات، فشریز، وائلڈ لائف، ٹرانسپورٹ، ہیلتھ، اور محکمہ تعلیم کے افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں