سینیٹ کمیٹی کا صوبائی وزرائے خزانہ کو بلانے کا فیصلہ

سینیٹ کمیٹی: صوبائی وزرائے خزانہ سے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر مشاورت

سینیٹ کمیٹی کا چاروں صوبائی وزرائے خزانہ کو بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر چاروں صوبائی وزرائے خزانہ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں کو فنڈز فراہم نہیں کرنا چاہتی۔
، کے پی حکومت کا دعویٰ ہے فاٹا اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کی آبادی بڑھ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ آبادی بڑھنے کے باعث این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑھنا چاہیے۔
، ہر پانچ سال بعد قومی مالیاتی کمیشن کے تحت وسائل کی تقسیم آئینی تقاضا ہے۔
سینیٹ کمیٹی کا صوبائی وزرائے خزانہ کو بلانے کا فیصلہ

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں