سکولز میں موسم گرما کی تعطیلات جلدی کرنے کی تجویز

ہیٹ ویو کے باعث موسم گرما کی تعطیلات جلدی کرنے کی سفارش

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے تجویز دی ہے۔
ترجمان کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب) نے محکمہ سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے مختلف محکموں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے اوقات میں ردوبدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں موسم گرما کی چھٹیوں کا جلد اعلان کیا جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ شدید گرمی کے دوران سکولوں اور کالجز میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
، بچوں کو واضح ہدایات کی جائیں کہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں۔
اور عارضی طور پر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں