غزہ قتل گاہ بن چکا ہے، امداد کی راہ میں رکاوٹیں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے اور اپنی واضح ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کے باعث غزہ ’قتل گاہ‘ بن چکا ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک غزہ میں امداد کا ایک قطرہ بھی نہیں پہنچا۔
نہ خوراک، نہ ایندھن، نہ دوا، نہ ہی تجارتی سامان، غزہ میں کچھ داخل نہیں ہوا۔
امداد کے رکنے کے ساتھ ہی غزہ میں ہولناکیوں کا دروازہ پھر سے کھل گیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے جنیوا کنوینشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قابض طاقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام شہریوں کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایسا کچھ نہیں ہو رہا، کوئی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو رہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں