وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، حجاج کرام کے مسائل پر گفتگو
وزیر اعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رابطہ کیا ہے۔
، اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو پرائیویٹ حجاج کے مسائل سے آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کےلیے حج ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
اور وزیراعظم نے فوری طور پر وزارت خارجہ کو حجاج کرام کےلیے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں