اداکارہ نیہا شہزادی کی محنت اور لگن سے کامیابی کی کہانی
ملتان(شوبز رپورٹر)فلم و سٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ نیہا شہزادی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ محنت اور لگن کامیابی کی ضمانت ہے۔
تفصیل کے مطابق معروف اداکارہ نے نیہا شہزادی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب میں نے شوبز کی چمکتی دھمکتی دنیا میں قدم رکھا توایک کی بات میرے ذہن میں تھی کہ اس شوبز کی اس دنیا میں ایسا نام بنانا ہے جو شائقین کے زہن میں نقش بن جائے۔
اور جب میں نے محنت اور لگن سے کام کیا توایسا ہی ہوا پنی پرفارمنس کی بدولت شائقین کے دلوں پر راج کیا ہے۔
اداکارہ نیہا شہزادی نے کہا کہ وہ اس وقت ورثہ تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ گلی میں چاند نکلا میں پرفارم کر رہی ہیں اور مجھے امید ہے کہ شائقین ڈرامہ کو میری پرفارمنس ضرور پسند آئے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں