صوبے کو ویسٹ فری کرنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے:سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

“ستھرا پنجاب مہم: ملتان میں صفائی نظام کی بہتری کیلئے اہم اقدامات”

ملتان خصوصی رپورٹر) صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شکیل احمد میاں نے ملتان کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر عامر کریم خاں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آؤٹ سورسنگ ماڈل کے ثمرات و کارکردگی پر بریفنگ دی۔
سیکٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی ریلیف کیلئے 150 ارب روپے کا ستھرا پنجاب کا میگا منصوبہ لانچ کیا۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے دیہی و شہری علاقوں میں یکساں صفائی نظام نافذ کیا گیا۔8
سو ملین روپے کی لاگت سے سیوریج و ڈرین سسٹم کی صفائی کیلئے میگا پراجیکٹ لایا جارہاہے۔وزیراعلی پنجاب کے وژن کے تحت صوبے کو ویسٹ فری کرنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ڈویژن کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے کنٹریکٹرز کی سخت مانیٹرنگ کا میکنزم تشکیل دیا گیا ہے۔
نجی کمپنیاں سینٹری ورکز کو مقرر کردہ تنخواہ دینے کی پابند، کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جاسکتی ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے ہدایت کہ کہ عملہ صفائی کی بائیو میٹرک اور فشل حاضری کو 100 فی صد کریں۔ہر تحصیل میں کنٹرول روم قائم کرکے ویسٹ انکلثورز کی تعداد بھی بڑھائی جائے۔
ویسٹ انکلثورز کی نمبرنگ اور جیو ٹیگ کرکے آبادی و ایچ آر کی تفصیل آویزاں کی کائے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا کام صرف مانیٹرنگ ،ڈیلی ٹارگٹ سے کم ویسٹ کولیکشن پر کنٹریکٹرز کو پیلنٹی دیں۔لینڈ فل سائٹس پر ویسٹ کی ری سائیکلنگ کیلئے نجی کمپینوں نے رابطہ کیا ہے۔
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا کہ کنٹریکٹرز نے تمام تحصیلوں میں کارکردگی بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں ڈمپنگ سائٹس کو عالمی معیار کے تحت بنایا جائے گا۔کبیروالہ میں جدید عالمی معیار کے مطابق لینڈ فل سائٹ بنائی گئی ہے۔
لینڈ فل سائٹس پر الیکٹرانک کنڈوں کے ذریعے آٹومیٹک پیمنٹ سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔نجی کمپنیوں کومثالی صفائی کیلئے اپنا ایچ آر اور فلیٹ پورا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔شہر اولیاء کا ویسٹ ٹارگٹ 1664 ٹن،ڈیلی سرگرمیاں پورٹل پر اپ لوڈ ہورہی ہیں۔ویسٹ انکلثورز کیلئے کنٹریکٹرز سے ٹائم لائن لے لی گئی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے صفائی آپریشن پر تفصیلی بریفننگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری سمیت ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ضلعی افسران اور کمپنی انتظامیہ نے شرکت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں