رضوان کا سلیکشن کمیٹی پر الزام: شکستوں کی اصل وجہ کیا ہے؟

رضوان نے شکست کا ملبہ سلیکشن کمیٹی پر ڈال دیا

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے پے در پے شکستوں کاسارا ملبہ سلیکشن کمیٹی پرڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سب کومعلوم ہے سلیکشن کمیٹی چیزیں کنٹرول کر رہی ہے۔
کوچ،کپتان اور کمیٹی اپنی اپنی ذمہ داریوں کے لیے جواب دہ ہیں ۔
جبکہ سابق کپتان بابر اعظم نے سب کے سامنے ڈھنڈورا پیٹنے سے انکار کردیا۔
لاہور میں پی ایس ایل کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے شکست کی ذمے داری سے متعلق سوال پر کہا کہ سارے اختیارات سلیکشن کمیٹی کے پاس ہیں۔
سلیکشن کمیٹی سب کے سامنے آکر اس بات کا اعتراف کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی چیزیں کنٹرول کر رہی ہے،۔
کوچز، کپتان اور سلیکشن کمیٹی اپنی اپنی ذمہ داریوں کے لیے چیئرمین پی سی بی کو جواب دہ ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں