سرکاری بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ، 8 ماہ میں 114 ارب تک پہنچ گئے
اسلام آباد: سرکاریبجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر ڈسکوز کے نقصانات 32 ارب روپے بڑھ گئے،۔
جولائی 2024 تا فروری 2025 میں ڈسکوز کے نقصانات 114 ارب روپے پر پہنچ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال سال اسی مدت میں ڈسکوز کے نقصانات 82 ارب روپے تھے۔
جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں وصولیوں کے نقصانات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ڈسکوز کی انڈری ریکوریز میں 133 ارب روپے کمی ہوئی۔
، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ڈسکوز کی انڈر ریکوریز 76 ارب روپے رہی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں