امریکہ ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ: امریکہ ہماری بڑی برآمدی منزل ہے، ترجمان شفقت علی خان

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکہ ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکہ کی جانب سے ٹیرف معطل کرنے کی اطلاعات دیکھی ہیں۔
، اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے 14 ممالک کے لیے ویزا معطلی کی رپورٹس دیکھی ہیں۔
، اس حوالے سے متعلقہ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔
، حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل کافی اہم رہا، متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں