جولائی سے سوئی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر

سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی درخواست دائر

سوئی گیس کمپنیوں نے آئندہ مالی سال سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔
سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اوسطاً 735 روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن نے سابقہ شارٹ فال سمیت گیس کی قیمت میں 2443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔
اس کے علاوہ گیس کمپنیوں نے مالی سال 26-2025ء کی مالی ضروریات کی درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں۔
سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی اور 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں