عوام کو جعلی ای میلز کے ذریعے پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف

پاکستانی عوام کو جعلی ای میلز کے ذریعے نشانہ بنانے کا انکشاف

پاکستانی عوام کو جعلی ای میلز کے ذریعے ایک بار پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای میل کا مقصد میلویئر ڈاؤن لوڈ کروا کر نظام کو متاثر کرنا ہے۔
، ای میل میں جعلی پی ڈی ایف منسلک ہے جس میں فشنگ لنک موجود ہے۔
ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ای میل میں فوری ایکشن لینے کا دباؤ ڈال کر سوشل انجینئرنگ کی جارہی ہے۔
، ای میل بھیجنے والا پتا سرکاری ڈومین سے نہیں ہے۔
ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ فشنگ لنکس پر کلک کرنے سے پاس ورڈ چوری ہوسکتا ہے اور متاثرہ افراد اپنی ذاتی معلومات ہیکرز کو دے سکتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں