جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 5 مسافر گرفتار

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 5 مسافر لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنیوالے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات اور ویزوں پر بیرون ملک سفر کرنیوالے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ایچ وائی 462 کے ذریعے ازبکستان جارہے تھے۔
، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔
، ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس پر ازبکستان کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔
ایف آئی اے تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ملزمان نے جعلی ویزے عثمان، شاہد اور ایوب نامی ایجنٹس سے بھاری رقوم میں حاصل کیے۔
، مذکورہ ایجنٹوں نے مسافروں سے مجموعی طور پر 29 لاکھ روپے وصول کیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں