محمد یونس کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیرف کے معاملے پر خط، 37 فیصد ٹیرف میں 3 ماہ کی رعایت کی درخواست
بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیا۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ٹرمپ بنگلادیشی ایکسپورٹس پر 37 فیصد ٹیرف میں 3 ماہ کا وقفہ دیں۔
بنگلادیشی عبوری سربراہ کا خط میں کہنا ہے کہ امریکی صدر کو لکھے خط کا مقصد امریکا سے درآمدات میں اضافے کی کوششوں کو اُجاگر کرنا ہے۔
محمد یونس نے خط کے متن میں یہ بھی کہا ہے کہ بنگلادیش جنوبی ایشیاء میں امریکی برآمدات پر سب سے کم ٹیرف عائد کرتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں