آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی

ملک میں شدید گرمی کی لہر: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
13 اپریل سے فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اپریل سے ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 13 سے 18 اپریل کے دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح ملک کے بالائی علاقوں، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 14 سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں