چین کی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد محصولات عائد

چین کی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد محصولات، ٹرمپ کی پالیسی مسترد

چین نے کہا ہے کہ وہ امریکی مصنوعات پر محصولات کو بڑھا کر 125 فیصد کر دے گا ۰
تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید محصولات کو نظر انداز کر دے گا کیونکہ درآمد کنندگان کے لیے اب امریکا سے خریداری کا کوئی معاشی مقصد نہیں رہا۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی دو بڑی معیشتوں کی جانب سے تجارتی رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ایک ہفتے کے بعد بیجنگ نے ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی بدمعاشی کو ’مذاق‘ اور ’اعداد و شمار کا کھیل‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
چین نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کو متاثر کرنے والے محصولات کے ذریعے مارکیٹ میں افراتفری پیدا کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا کو افراتفری کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں