دبئی امیر ترین افراد کا مرکز، 2024 میں 81 ہزار کروڑ پتی مقیم
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی بلند و بالا عمارتوں اور الٹرا لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے ۔
مگر اب گزشتہ 10 سال کے دوران دبئی کی طرف کروڑ پتی افراد کھینچے چلے آرہے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اور تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی ریسرچ ادارے نیو ورلڈ ویلتھ (New World Wealth) کی رپورٹ کے مطابق دبئی دنیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے دولت کے مراکز میں سے ایک بن چکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10سال کے دوران دبئی میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں 102 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
2024 میں دبئی میں 81 ہزار 200کروڑ پتی، 237 سینٹی ملینئر اور 20 ارب پتی مقیم ہیں،۔
جبکہ 2014 میں 40ہزار کروڑ پتی، 212 سینٹی ملینئر اور 15 ارب پتی افراد دبئی میں بستے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں