گورنر اسٹیٹ بینک: آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ متوقع

آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا ،گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینکجمیل احمد نے کہا ہے کہ مجھے اپنی ٹیم پر 98 فیصد تک اعتماد ہے،۔
آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا اس کے بعد افراطِ زر مالی سال کے اختتام پر 5 سے 7 فیصد تک رہے گی۔
گورنر جمیل احمد نے پاکستان مالیاتی خواندگی ہفتہ 2025ء کے تناظر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گونگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی خواندگی ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے ایکٹیویٹیز جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے ایک 2028ء تک مالیاتی شمولیت کا پلان مرتب کیا ہے-
، اس پلان میں کئی سنگ میل ہیں جو عبور کرنے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں