کینالز نہیں بنیں گی، ہمارا کیس مضبوط ہے: سندھ حکومت کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کینالز کے خلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح بیان دے چکے ہیں، کینالز نہیں بنیں گی۔
، ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا۔
اپنے والد عبداللہ شاہ کی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نےکہا کہ اللہ تعالی مجھے بھی ہدایت دے کہ والد کے نقش قدم پر چل کر خدمت کروں۔
، ملک کی بہتری کیلئے سب مل کر کام کریں۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کینالز معاملے پر ہم عوام کے ساتھ ہیں وزیراعظم کا ساتھ نہیں دیں گے۔
، 18 اپریل کو حیدرآباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں