بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے، مریم نواز

بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر، سکھ برادری کو مبارکباد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بیساکھی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔
، گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔
، مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔
، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔

#baithak #baithaknews #multan #qalat #Balochistan #Loralai #NewsUpdate #todaynews