دل میں عوام کا درد ہوتو کام ہوتے نظر آتے ہیں – مریم نواز کا مؤقف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ دل میں عوام کا درد ہوتوکام ہوتےنظرآتےہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کودیکھ کربےحدخوشی ہورہی ہے۔
، ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام میراخواب تھا جو آج پورا ہوا ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانا عوام کی بہت بڑی خدمت ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ مریم اورنگزیب محنتی وزیر ہیں۔
، میری پوری کابینہ محنتی ہے، مجھے اپنےتمام وزراپر فخرہے، بہت ہی قلیل مدت میں اس فورس کوتشکیل دیاگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کےباعث ہماری فضابری طرح متاثر ہو ئی ہے۔
، ہرسال اسموگ کی صورتحال ماحول کوخراب کرتی ہے،۔
جس سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں، تعلیمی ادارےبندکرنےپڑتےہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں